ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدر آباد میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پرہندورتووادی گروپ نے کی ایک جوڑے کی زبردستی شادی

حیدر آباد میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پرہندورتووادی گروپ نے کی ایک جوڑے کی زبردستی شادی

Fri, 15 Feb 2019 20:47:41    S.O. News Service

حیدرآباد15؍فروری (ایس او نیوز) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر یہاں ایک پارک میں بجرنگ دل سے وابستہ نوجوانوں کے گروپ نے زبردستی ایک 19سالہ لڑکی کی شادی کروادی۔حالانکہ شہر کی پولیس نے ولینٹائن ڈے کی مخالفت میں مظاہرے کرنے والے 74بجرنگی کارکنوں کودو الگ الگ مقامات پر احتیاطی حراست میں لے لیا تھا۔

جس خاتون کی شادی اس کے ایک دور کے رشتے دار سے زبردستی کروادی گئی ہے اس میں چھ افراد کا ایک گروپ شامل تھا جس نے شادی کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ بجرنگ دل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کے اراکین اس حرکت میں شامل نہیں ہیں۔ پولیس نے بھی وضاحت کی ہے کہ یہ گروہ بجرنگ دل سے وابستہ نہیں ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس خاتون کے والد کو ان کے ایک رشتے دار نے ویڈیو کلپ فارورڈ کی اور اس تعلق سے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ پارک میں اس خاتون کی زبردستی شادی کروانے اور ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے بعد جوڑے کو اس گروپ نے روکے رکھا ہے۔ خاتون کے والد کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 342(غیر قانونی طور پر روکے رکھنا)، دفعہ 354(کسی کو ذلیل کرنے کے لئے حملہ کرنا) اور 506(مجرمانہ دھمکی دینا) کے تحت کیس درج کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
 


Share: